معرکہ حق کوایک سال مکمل،خیبر پختونخواکےعوام کاپاک فوج کیساتھ مکمل یکجہتی کاواضح پیغام

Calender Icon جمعہ 1 مئی 2026

معرکۂ حق (Marka-E-Haq)کو ایک سال مکمل ہونے پر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ملک کے دفاع کے لیے اپنے عزم کو دہرایا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ 7 مئی کو ہونے والی کشیدگی کے دوران افواجِ پاکستان نے بروقت اور مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ ان کے مطابق اس ردعمل کے بعد مخالف قوتیں آئندہ کسی بھی مہم جوئی سے قبل کئی بار سوچنے پر مجبور ہوں گی۔

مقامی افراد نے اس بات پر زور دیا کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستانی عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور ہر سطح پر حمایت جاری رکھی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مضبوط ریاست ہے اور اس کی دفاعی صلاحیت کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی اہل ہے۔

مزیدپڑھیں:معرکہ حق کے حوالے سے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ڈیجیٹل ڈیبیٹ کی جانب سے کیمپس ٹاک کا انعقاد
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ہونے والے واقعات نے یہ ثابت کیا کہ پاکستان نے ہر بار کھلے انداز میں اور بھرپور قوت کے ساتھ جواب دیا، جس سے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا گیا۔

خیبرپختونخوا کے عوام نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملکی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں اور قومی یکجہتی کے ساتھ ہر مشکل وقت میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔