آبنائے ٹرمپ؟ ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو سخت جواب، ویڈیو بھی سامنے لے آئے

Calender Icon جمعہ 1 مئی 2026

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی(Abbas Araghchi) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) کو آبنائے ہرمز کے نام سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں امریکی صدر کے مؤقف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

عباس عراقچی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک پرانی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں ٹرمپ نے مبینہ طور پر غلطی سے آبنائے ہرمز کو “آبنائے ٹرمپ” کہہ دیا تھا اور بعد میں اسے اپنی غلطی قرار دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک نقشہ بھی شیئر کیا، جس میں آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ کے نام سے ظاہر کیا گیا۔ اس اقدام پر ایران کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

مزیدپڑھیں:’بچوں کی پرورش صرف ماں کی ذمے داری نہیں‘، ثروت گیلانی کا والدین کے کردار پر اظہار خیال

اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی صدر کو چاہیے کہ وہ درست اور تاریخی طور پر تسلیم شدہ اصطلاحات استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز جیسے اہم جغرافیائی مقامات کے نام تبدیل کرنا یا غلط انداز میں پیش کرنا ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بیانات نہ صرف حقائق کے منافی ہیں بلکہ خطے میں غیر ضروری تنازع اور کشیدگی کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔