صدرِ مملکت چین کا 5 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے

Calender Icon ہفتہ 2 مئی 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری(Asif Ali Zardari) چین کا 5 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے۔

صدر آصف علی زرداری کو سانیا ایئر پورٹ پر کمیونسٹ پارٹی کے سینئر رہنما وانگ چیانگ نے الوداع کیا، صدر مملکت کے چین دورے کے دوران پاکستان اور چین میں تعمیراتی مشینری، صحت اور میڈیکل ٹیکنالوجی سے متعلق معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور نائب صدر سینی گروپ اور چیئرمین نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، دونوں ملکوں میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدے پر دستخط کی تقریب میں صدر زرداری نے بھی شرکت کی۔

مزیدپڑھیں:تمام سیاسی قوتیں سنجیدگی سے مذاکرات آگے بڑھائیں،علی محمد خان

اس موقع پر پاک چین 75 سالہ دوستی پر مبنی دستاویزی فلم دکھائی گئی، دونوں ملکوں میں سہ فریقی تعاون سے سی پیک سے متعلق تعمیراتی مشینری اور آلات کی فراہمی کو فروغ حاصل ہوگا۔