ایلیمینیٹر 2 میں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ(Islamabad United) کے کپتان شاداب خان (Shadab Khan)نے بابر اعظم کے فائنل جیتنے کی خواہش ظاہر کردی۔
میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ بابر اعظم جیتے کیونکہ وہ کافی ٹائم سے کوشش میں لگا ہوا ہے۔
شاداب خان کا مسکراتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ جس طرح حیدرآباد کی ٹیم معجزے دکھا رہی ہے اس ٹورنامنٹ میں، کام خراب ہی لگ رہا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے حنین شاہ کے آخری اوور سے متعلق کہا کہ انجریز سے نجات کے بعد اللہ تعالیٰ نے اسے عزت دینے کے لیے ایک موقع فراہم کیا جس پر خوشی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں ہماری ڈیتھ بولنگ ایک مسئلہ رہی ہے لیکن حیدرآباد نے فیلڈنگ میں ایسے رنز بچائے جس کی وجہ سے انہیں فتح ملی۔












ہفتہ 2 مئی 2026 