امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران کا نرم مؤقف، نئی پیشکش سامنے آ گئی

Calender Icon ہفتہ 2 مئی 2026

امریکی اخبار The Wall Street Journal کی ایک رپورٹ کے مطابق Iran نے United States کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے اپنے مؤقف میں نرمی دکھائی ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے امریکا کو یہ پیشکش کی ہے کہ اگر حملے روکنے کی یقین دہانی اور معاشی محاصرہ ختم کیا جائے تو وہ Strait of Hormuz کو کھلا رکھنے پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ ایران نے امریکی پابندیوں میں نرمی کے بدلے جوہری پروگرام سے متعلق امور پر بعد میں مذاکرات کرنے کی تجویز بھی دی ہے، جو اس کے مؤقف میں ایک اہم تبدیلی سمجھی جا رہی ہے۔

ایران سے مسلح کشیدگی ختم، جنگ کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں: ٹرمپ کا امریکی کانگریس کو خطمزید پڑھیں؛

رپورٹ کے مطابق ایران اگلے ہفتے Pakistan میں مذاکرات کے آئندہ دور کے لیے بھی آمادہ ہو گیا ہے، تاہم اس حوالے سے ایرانی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔