بالی ووڈ اسٹار Sanjay Dutt کی بیٹی Trishala Dutt نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے فلمی دنیا میں آنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچتی رہی ہیں۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے تریشالا دت نے بتایا کہ نوجوانی میں ان کی خواہش اداکاری کا شوق کم اور اپنے والد کے قریب رہنے کی زیادہ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ میں اس لیے آنا چاہتی تھیں تاکہ اپنے والد کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکیں۔
انہوں نے Sanjay Dutt کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ انہیں اپنی اصل دلچسپی اور کیریئر کے انتخاب میں رہنمائی فراہم کی۔ ان کے مطابق سنجے دت نے انہیں سمجھایا کہ صرف کسی مشہور شخصیت کی اولاد ہونا کامیابی کی ضمانت نہیں، بلکہ اپنی لگن اور صلاحیت کے مطابق راستہ چننا ضروری ہوتا ہے۔
مزیدپڑھیں:ملکی سیاست ایک سنجیدہ اور زیرک شخصیت سے محروم ہو گئی، عطاء اللہ تارڑ
تریشالا دت، جو پیشے کے اعتبار سے ایک تھراپسٹ ہیں، نے گفتگو کے دوران اپنی ذہنی صحت سے متعلق جدوجہد کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انہوں نے زندگی میں کئی چیلنجز کا سامنا کیا، تاہم ان تجربات نے انہیں مزید مضبوط بنایا۔
واضح رہے کہ تریشالا دت 1988 میں Richa Sharma اور سنجے دت کے ہاں پیدا ہوئیں اور وہ شوبز سے دور رہتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں سرگرم ہیں۔












اتوار 3 مئی 2026 