وزیرِ اعظم شہباز شریف( Shehbaz Sharif )نے جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف( Nawaz Sharif )سے ملاقات کی، جس میں ملکی و علاقائی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے میاں نواز شریف کو موجودہ ملکی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ کی پیش رفت اور پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور عوامی ریلیف کے لیے حکومت کے اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی اور مختلف حکومتی پالیسی امور پر مشاورت کی گئی۔
مزیدپڑھیں:اسرائیل کی لبنان کے 12 علاقوں پر حملوں کی دھمکی
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف( Maryam Nawaz Sharif )بھی موجود تھیں۔ ملاقات کو اہم سیاسی مشاورت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس میں آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔












اتوار 3 مئی 2026 