امریکی وزیر خزانہ کی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی

Calender Icon اتوار 3 مئی 2026

امریکی وزیر خزانہ کی تیل کی قیمتوں (fule prices)میں بڑی کمی کی پیشگوئی
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی کردی۔

فاکس نیوز کو انٹرویو میں اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ جنگ کے بعد تیل کی قیمتیں بہت کم ہونی چاہیں۔ فیوچر مارکیٹ تیل کی قیمتوں میں کمی کا اشارہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز سے ٹول کی مد میں زیادہ آمدنی نہیں ہوتی۔ آنے والے دنوں میں مزید جہاز آبنائے ہرمز سے گزریں گے۔

دوسری جانب عالمی تیل تنظیم اوپیک پلس کے سات رکن ممالک نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں:اسحاق ڈار، ایمن صفادی ٹیلیفونک رابطہ، تنازعات کے پرامن حل کی حمایت

یواے ای کی علیحدگی کے بعد اوپیک پلس اجلاس میں رکن ممالک نے تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ 88ہزار بیرل اضافہ کا اعلان کردیا۔ تیل کی پیداوار میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق جون سے ہوگا۔