سورج کی روشنی اور برف کے کرسٹل سے بننے والا نایاب منظر، سوشل میڈیا صارفین (social media users)
مسحور ہوگئے
انڈونیشیا میں قدرت کے ایک نایاب اور دلکش نظارے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس نےسوشل میڈیا صارفین کو مسحور کر دیا۔
وائرل ویڈیو میں آسمان پر قوسِ قزح کے رنگوں سے مزین بادلوں کا حسین منظر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جو قدرت کی کاریگری کا شاندار نمونہ پیش کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ خوبصورت منظر اس وقت تشکیل پاتا ہے جب سورج کی روشنی فضا میں موجود پانی کی باریک بوندوں اور برف کے کرسٹل سے ٹکرا کر مختلف رنگوں میں بکھر جاتی ہے، جس سے بادلوں پر قوسِ قزح جیسا اثر نمایاں ہوتا ہے۔
اس مظہر کو عام طور پر نہایت کم دیکھا جاتا ہے، اسی لیے اسے ایک نایاب قدرتی نظارہ قرار دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان حج مشن، 35 ہزار سے زائد عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے،عملہ تعینات
سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور اسے قدرت کے حیرت انگیز شاہکار کے طور پر سراہ رہے ہیں، جبکہ کئی افراد نے اس دلکش منظر کو دیکھ کر اپنی حیرت اور خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔












منگل 5 مئی 2026 