وفاقی حکومت کا ملک میں پہلی بار آئی ٹی مردم شماری کرانے کا فیصلہ

Calender Icon منگل 5 مئی 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت(federal government) نے ملک میں پہلی بار آئی ٹی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ جس کا مقصد ڈیجیٹل معیشت سے وابستہ افرادی قوت کا مکمل اور مستند ریکارڈ تیار کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ٹی مردم شماری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ادارہ شماریات پاکستان کے باہمی اشتراک سے کی جائے گی۔ جس میں نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں کا جامع ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس اقدام کے تحت ملک بھر میں آئی ٹی ورک فورس کی تفصیلات مرتب کی جائیں گی۔ جبکہ مردم شماری میں فری لانسرز، ویڈیو ایڈیٹرز اور کال سینٹر ملازمین کو بھی شامل کیا جائے گا۔

کال سینٹرز میں کام کرنے والے افراد کی مہارتوں کو باقاعدہ کیٹیگرائز بھی کیا جائے گا۔ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کی حکومتی کوششوں کو تقویت ملے گی

ذرائع وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ اس مردم شماری کے ذریعے پہلی بار ملک میں آئی ٹی سیکٹر سے متعلق قابل اعتماد اور مستند ڈیٹا دستیاب ہو گا۔ جس سے حکومت کو مؤثر پالیسی سازی اور مستقبل کی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:اسحاق ڈار، چینی سفیر ملاقات، معرکہ حق کامیابی کی سالگرہ پر مبارکباد دی

اس اقدام سے آئی ٹی ماہرین کے لیے بیرون ملک روزگار کے مواقع بہتر بنانے میں بھی مدد ملنے کی توقع ہے، جبکہ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کی حکومتی کوششوں کو بھی تقویت ملے گی۔