پاکستان نے مئی کیلئے ایل این جی اسپاٹ خریداری کے ٹینڈر جاری کر دیے

Calender Icon بدھ 6 مئی 2026

پاکستان نے مئی کے لیے ایل این جی (LNG)اسپاٹ خریداری کے ٹینڈر جاری کر دیے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 2 ایل این جی کارگوز کے لیے عالمی کمپنیوں سے بڈز مانگ لیں، عالمی کمپنیاں 7 مئی تک بڈز جمع کرا سکیں گی۔

اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ بڈز 7 مئی کو ہی کھول دی جائیں گی۔

مئی کے لیے پہلے ایل این جی کارگو کی سپلائی 12 سے 14 مئی تک رکھی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق دوسرے ایل این جی کارگو کی سپلائی 24 سے 26 مئی کے لیے ہو گی۔