ملک میں سونے کی قیمتوں(Gold Rates) میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 11 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے تک جا پہنچا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو 9 ہزار 517 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے ہو گئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تبدیلی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں پر اثر پڑ رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:دبئی کی طرز پر استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، مرمت و برآمد کے نظام کی تجویز
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے سونے کی جانب بڑھتے رجحان کے باعث قیمتوں میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے، جس سے خریداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔












بدھ 6 مئی 2026 