سعودی حج سکیورٹی فورس(Saudi Hajj Security Force) نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر قصیم اور مکہ میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔
سعودی حکام کے مطابق قصیم ریجن میں 1 شامی باشندے اور 2 سعودی شہریوں کو دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں 1 یمنی باشندے کو دھوکا دہی اور جعلی پرمٹ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے حج کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان کیا تھا۔
سعودی عرب نے خبردار کیا تھا کہ حج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 20 ہزار سے 1 لاکھ سعودی ریال تک جرمانہ، ملک بدری اور 10 سال تک دوبارہ داخلے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزیدپڑھیں:اٹلی کی وزیرِاعظم کی جعلی تصاویر وائرل، جارجیا میلونی کی عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ پرمٹ کے بغیر ممنوعہ مدت میں مکہ مکرمہ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے یا وزٹ ویزے پر مملکت میں مقیم کسی بھی غیرملکی کو مکہ لے جانے یا ایسے افراد کو رہائش یا ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنا سنگین خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔












بدھ 6 مئی 2026 