بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن پارٹی رہنماؤں کے اڈیالہ جیل نہ آنے پر علیمہ خان (Aleema Khan)ناراض ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ارکان اسمبلی اڈیالہ جیل کیوں نہیں آئے؟ جو لوگ اسمبلیوں میں بانی پی ٹی آئی کے ووٹ سے بیٹھے ہیں، کیا انہیں یہاں نہیں ہونا چاہیے تھا؟
پارٹی رہنما شاہد خٹک نے علیمہ خان کو وضاحتیں دیتے ہوئے کہا میں نے تو آپ کا بیان پارلیمانی گروپ اور خیبر پختونخوا کے ایم این ایز گروپ میں شیئر کر دیا تھا۔
شاہد خان کا کہنا تھا کہ سب کو کہہ دیا تھا کہ اڈیالہ جیل پہنچنا ہے، اگلے ہفتے خیبر پختونخوا کے تمام ارکان اسمبلی اور وزیراعلیٰ یہاں ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:کینٹکی نے پیٹرولیم پر ٹیکس میں اضافہ روک دیا
علیمہ خان نے کہا کہ جو لوگ اڈیالہ جیل نہیں آسکتے انہیں عہدے اور سیٹیں چھوڑ دینی چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لیے انہیں تھوڑی سی شرم کرنی چاہیے۔












بدھ 6 مئی 2026 