شدید گرمی میں بھی کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ

Calender Icon بدھ 6 مئی 2026

شدید گرمی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل دورانیہ کی بجلی لوڈشیڈنگ (load shedding)ہورہی ہے جبکہ مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

کیماڑی، کھارادر، لیاری، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن اور سعید آباد میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

اسی طرح لیاقت آباد سی ون ایریا، ناظم آباد، گلبہار، رضویہ، پاک کالونی میں بھی بجلی کی بندش معمول ہے۔

نیو کراچی و نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹر، نارتھ ناظم آباد میں بھی بجلی معطل کی جاری ہے۔

مزیدپڑھیں:رہنماؤں کے جیل نہ آنے پر علیمہ خان برہم

شدید گرمی میں بفرزون، شادمان ٹاؤن، گلشن عمیر اور اسکیم 33 میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔