برطانیہ (United Kingdom)میں آج بلدیاتی انتخابات ہورہے جس میں 170 سے زائد پاکستانی اور دیگر مسلم امیدوار مختلف شہروں اور کونسلوں سے میدان میں موجود ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم امیدواروں کی زیادہ تعداد اور سرگرمیاں خاص طور پربرمنگھم، بریڈفورڈ، مانچسٹر اور لندن میں نمایاں ہے۔
رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں 5 ہزار 66 نشستوں کے لیے 25 ہزار سے زائد امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ صرف برمنگھم میں 600 سے زائد امیدوار کونسل کی نشستوں کیلئے انتخابات لڑ رہے ہیں۔
علاوہ ازیں کئی حلقوں میں آزاد اور پرو فلسطین امیدواروں کو بھی خاص توجہ حاصل ہے۔
مزیدپڑھیں:آئی پی ایل: فائنل کا وینیو اچانک کیوں تبدیل کیا گیا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ، مہنگائی، بلدیاتی مسائل، ہاؤسنگ اور امیگریشن جیسے موضوعات اس بار مسلم ووٹرز کے اہم ایشوز بن گئے ہیں جس کے باعث روایتی جماعتوں خصوصاً لیبر پارٹی کو سخت مقابلے کا سامنا ہے۔
برطانیہ بھر میں 25 ہزار سے زائد امیدوار مختلف کونسل نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں، جبکہ متعدد علاقوں میں مسلم اور پاکستانی نژاد امیدواروں کی تعداد ریکارڈ سطح پر دیکھی جا رہی ہے۔












جمعرات 7 مئی 2026 