سفارتی حل کیلئے تیار، قومی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا: ایرانی صدر پزشکیان

Calender Icon جمعرات 7 مئی 2026

ایران کے صدر مسعود پزشکیان(Masoud Pezhikian) نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنے کے لیے سنجیدہ ہے تاہم ایرانی قوم کے حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

ایرانی ایوانِ صدر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتِ حال، خصوصاً آبنائے ہرمز، عارضی جنگ بندی اور ایران و امریکا کے مذاکرات پر تبادلۂ خیال کیا۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے لیکن امریکا کی مسلسل جارحانہ کارروائیوں نے تہران کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

مزیدپڑھیں:ایران کی آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریا کے بحری جہاز پر حملے کی تردید

اُنہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ایران پر ہونے والے 2 حملے ’پیٹھ میں چھرا گھونپنے‘ کے مترادف تھے۔

گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز کی صورتِ حال، ابتدائی جنگ بندی معاہدے اور پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔