سونا مہنگا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

Calender Icon جمعرات 7 مئی 2026

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں سونا نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 78 ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 744 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی فوری طور پر مرتب ہوئے۔ پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 6 ہزار 687 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزار 416 روپے ہو گئی۔

مزیدپڑھیں:پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے میچ میں شکست دے کر ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیت لی

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 373 روپے مہنگی ہونے کے بعد 8 ہزار 445 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 320 روپے اضافے سے 7 ہزار 240 روپے ہو گئی۔