پاکستان ثابت کرنے میں کامیاب رہا کہ ہم دہشتگردی کیخلاف لڑ رہے ہیں، عطا تارڑ

Calender Icon جمعرات 7 مئی 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ(atta ullah tarar) نے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر تقریب سے خطاب کہا کہ بھارت نے پہلگام کا ڈرامہ انتہائی مضحکہ خیز انداز میں رچایا اور اس واقعے کی بنیاد پر بیانیہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق عطاء تارڑ کا کہناتھا کہ پاکستان یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں اور بھارت دہشت گردی پھیلا رہا ہے ۔ کوئی بیانیہ بنانے کیلئے سچ ہی سب سے اہم ہوتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

مزید پڑھیں:بابراعظم انجری کا شکار، بنگلا دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، طبی معائنہ

پاکستانی سوچ اور عمل میں مکمل ہم آہنگی تھی اور پاکستانی قوم ، حکومت اور افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہوئی ۔

ہم نے دشمن کو ایک ہی پیغام بھیجا کہ ہم متحد ہیں اور جب ہم متحد ہوں تو ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا ۔