پہلا ٹیسٹ:2 وکٹس گرنے کے بعد بنگلا دیشی بیٹرز کی پاکستان کیخلاف بڑی پارٹنرشپ

Calender Icon جمعہ 8 مئی 2026

پاکستان نے بنگلا دیش(Bangladesh) کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ شیر بنگلا اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان کی طرف سے اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔

میچ کا آغاز ہوتے ہی پاکستانی فاسٹ بولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سے پاکستان کے خلاف بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 18 رن پر گری جب محمود الحسن 8 رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے جبکہ دوسری وکٹ 37 رنز پر گری جب شادمان اسلام کو 13 رن پر حسن علی نے آؤٹ کیا۔

بعدازاں بنگلادیشی بیٹرز وکٹ پر ڈٹے رہے اور کھانے کے وقفے تک ٹیم کا اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز تک پہنچا دیا۔

دوسرے سیشن میں بھی بنگلادیشی بیٹرز مومن الحق اور نجم الحسین کریز پر جمے رہے اور دونوں بیٹرز نے بڑی پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کا اسکور 200 تک پہنچایا۔

بنگلا دیش کی تیسری وکٹ 201 رنز پر گری جب نجم الحسین 101 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

مزیدپڑھیں:ہنگو؛ سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں، 6 شہری شہید، دہشتگرد متعدد لاشیں لیکر فرار

واضح رہے کہ گھٹنے کی انجری کے باعث بابر اعظم اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سلہٹ میں 16 مئی سے شروع ہو گا۔