ملک بھرمیں طوفانی ہواؤں، گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان،ہائی الرٹ جاری

Calender Icon جمعہ 8 مئی 2026

محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب (north east punjab)کیلئے شدید موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ 11 سے 13 مئی کے دوران مختلف اضلاع میں خطرناک موسم کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق 11 سے 13 مئی کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں “سپر سیل” بننے کی توقع ہے جس کے باعث موسم انتہائی شدت اختیار کرسکتا ہے۔

لاہور، قصور، پتوکی، شیخوپورہ، اوکاڑہ، نارووال، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں طوفانی ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق اس دوران بعض علاقوں میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی پیش آ سکتے ہیں جبکہ تیز ہوائیں کمزور انفراسٹرکچر کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈھاکا ٹیسٹ: پہلے دن، بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف 4 وکٹوں پر 301 رنز بنالیے

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔