ڈھاکا ٹیسٹ: پہلے دن، بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف 4 وکٹوں پر 301 رنز بنالیے

Calender Icon جمعہ 8 مئی 2026

بنگلا دیش ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو(najam ul hassn) نے پاکستان کے خلاف سنچری اسکور کی۔پہلے دن کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا، بنگلا دیشی بیٹرز کی جانب سے عمدہ بیٹنگ کی گئی۔

کپتان نجم الحسن شانتو نے 130 گیندوں پر 101 رنز بنائے، مومن الحق کی 91 رنز کی اننگز کی بدولت میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 4 وکٹ پر 301 رنز اسکور کئے، تجربہ کار مشفق الرحیم 48 رنز پر ناقابل شکست ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکی فوج کی جانب سےخلیج عمان میں نشانہ بننے والا ایرانی جہاز ’توسکا‘ کراچی پہنچ گیا

پاکستان کی جانب سے محمد عباس، حسن علی، شاہین آفریدی اور نعمان علی ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سلہٹ میں 16 مئی سے شروع ہو گا۔