پاکستان کیخلاف پہلی اننگزمیں بنگلہ دیش(Bangladesh) کی 413 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ یہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں بنگلہ دیش کا تیسرا بڑا مجموعی اسکورہے۔
میچ کے پہلے روز بنگلہ دیشی کپتان نجمل حسین شانتو نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 101 رنز کی شاندار سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 130 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 12 چوکے اور 2 چھکے لگائے، تاہم پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے اہم کامیابی حاصل کی۔اوپنر مومن الحق بھی سنچری کے قریب پہنچ کر بدقسمتی سے 91 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ انہیں اسپنر نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
دوسرے روز تجربہ کار بلے باز مشفق الرحیم نے 71 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور مستحکم کیا، تاہم شاہین شاہ آفریدی نے انہیں پویلین واپس بھیج دیا۔پاکستانی بولرز میں محمد عباس سب سے نمایاں رہے جنہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے لٹن داس، مہدی حسن میراض اور تیج الاسلام سمیت اہم وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کو میچ میں واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مزیدپڑھیں:بابر اعظم واقعی انجرڈ یا وجہ کوئی اور؟ فیصل اقبال کی ذو معنی پوسٹ نے تہلکہ مچادیا
بنگلہ دیش کی آخری وکٹ بھی شاہین آفریدی کے حصے میں آئی جب تسکین احمد کا کنارہ سلپ میں موجود سعود شکیل نے خوبصورت انداز میں تھام لیا۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور نعمان علی نے بھی اہم وکٹیں حاصل کیں، تاہم مہمان ٹیم کو اب میچ میں برتری حاصل کرنے کے لیے مضبوط بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔












ہفتہ 9 مئی 2026 