فی تولہ سونا 400 روپے سستا،نئی قیمت 4لاکھ93ہزار662روپے ہوگئی

Calender Icon ہفتہ 9 مئی 2026

ملک بھر میں سونے کی قیمت(Gold Rates) میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد صرافہ بازاروں میں خریداروں نے کسی حد تک اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:ڈھاکا ٹیسٹ ، بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان کیخلاف پہلی اننگزمیں413رنزبناکر آؤٹ

دوسری جانب سرمایہ کار اور شہری سونے کی قیمتوں میں مزید کمی یا اضافے سے متعلق عالمی معاشی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔