معرکۂ حق (The fight for truth) کی تاریخی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں مختلف شہروں میں ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں عوام، طلبہ اور مختلف طبقہ ہائے فکر نے بھرپور شرکت کی۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں نکالی گئی ریلیوں میں بچوں، نوجوانوں اور بڑوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جبکہ کراچی میں طلبہ اور اساتذہ نے افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی ریلیاں نکالی گئیں جن میں شہریوں نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسی طرح حیدرآباد کی سینٹرل جیل میں ملی نغموں کی دھن پر اہلکاروں اور قیدیوں نے بھی جذبۂ حب الوطنی کا اظہار کیا۔
لندن میں پاکستانی منی ایچر آرٹسٹ مہین الٰہی کے فن پاروں کی نمائش جاریمزید پڑھیں؛
خیرپور، ٹنڈو محمد خان، شمالی وزیرستان اور خیبر میں منعقدہ ریلیوں میں عمائدین، طلبہ اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
بلوچستان کے مختلف شہروں زیارت، سنجاوی، ہرنائی، لورالائی، قلات اور چمن میں بھی ریلیاں نکالی گئیں جن میں شرکاء نے افواجِ پاکستان سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔
آزاد کشمیر میں مظفرآباد کی ریلی کا عنوان “ہم ہیں بنیان مرصوص” رکھا گیا، جبکہ میرپور میں بھی عوام نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور قومی جذبے کا اظہار کیا۔












ہفتہ 9 مئی 2026 