اسلام آباد: سی ڈی اے کی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیموں کی فہرست جاری، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

Calender Icon ہفتہ 9 مئی 2026

سی ڈی اے (CDA) نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرگرم غیر قانونی اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ و فارم ہاؤسنگ اسکیموں کی تفصیلی فہرست جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ان میں سرمایہ کاری سے سختی سے خبردار کیا ہے۔
سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد میں ہاؤسنگ اسکیموں کی منظوری کا باقاعدہ قانونی نظام موجود ہے، جس کے تحت پہلے لے آؤٹ پلان (LOP) منظور کیا جاتا ہے اور تمام شرائط پوری ہونے کے بعد این او سی جاری کیا جاتا ہے۔ ادارے نے واضح کیا کہ این او سی کے بغیر کسی بھی اسکیم میں پلاٹس کی فروخت یا ترقیاتی کام غیر قانونی تصور ہوتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زیرِ نظر فہرست میں شامل تمام اسکیموں کے اسپانسرز نے سی ڈی اے سے کوئی منظوری حاصل نہیں کی، اس لیے ان اسکیموں میں پلاٹوں کی خرید و فروخت سے شہری مالی نقصان کا شکار ہو سکتے ہیں۔

ملک بھر میں معرکۂ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل، ریلیوں اور تقریبات کا انعقادمزید پڑھیں؛
فہرست میں اسلام آباد کے مختلف علاقوں جیسے کوری روڈ، لہتراڑ روڈ، اسلام آباد ہائی وے، بنی گالہ، پارک روڈ، سیملی ڈیم روڈ اور دیگر مقامات پر قائم متعدد ہاؤسنگ اور فارم ہاؤسنگ اسکیمیں شامل ہیں۔ ان میں بعض معروف نام بھی شامل ہیں جیسے غوری ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، بحریہ انکلیو کے اطراف کی اسکیمیں اور دیگر نجی ہاؤسنگ منصوبے۔
سی ڈی اے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی رئیل اسٹیٹ منصوبے میں سرمایہ کاری سے قبل اس کی قانونی حیثیت کی تصدیق ضرور کریں تاکہ دھوکہ دہی اور مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ ادارے نے کہا ہے کہ غیر قانونی اسکیموں کے خلاف کارروائی کا عمل بھی جاری رہے گا۔

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کی تجویز زیر غور، حتمی فیصلہ 11 مئی کو متوقعمزید پڑھیں؛
یہ تمام اسکیمیں سی ڈی اے کی منظوری اور این او سی کے بغیر فروخت یا تشہیر کی جا رہی ہیں، فہرست کے مطابق ان میں عبد اللہ گارڈنز کوری روڈ، ابو بکر ٹاؤن اسلام آباد ہائی وے، عادل فارمز سیملی ڈیم روڈ، عادل ویلی سیملی ڈیم روڈ، الہدیٰ ٹاؤن لہتراڑ روڈ، الرّیان سوسائٹی، الرحمٰن سٹی ویو لہتراڑ روڈ (پی ایس نیلور کے قریب)، الرحمٰن ولاز کوری روڈ (اٹک پیٹرول کے قریب)، السید ایونیو پارک روڈ، علی ماڈل ٹاؤن، علی ٹاؤن، امیر خان انکلیو ملہ روڈ (بحریہ انکلیو کے قریب)، آرکیڈیا سٹی، ارسلان ٹاؤن لہتراڑ روڈ، آریان انکلیو کورنگ روڈ بنی گالہ، ایشین رینچز ولاز لہتراڑ و سیملی ڈیم لنک روڈ، بابا انکلیو موہڑا نور، بدر فارمز سیملی ڈیم روڈ، بنی گالہ ہل ویو، بارہ کہو انکلیو، بلیو انکلیو، برما ٹاؤن، بائلے ٹاؤن، کیپیٹل گارڈنز، سنٹر بری انکلیو، سٹی ٹاؤن، سٹی ویو نیلور، کامنرز اسکائی گارڈن، دانیال ٹاؤن، ڈریم لینڈ سٹی، ڈاکٹرز انکلیو، فیصل ٹاؤن اسلام آباد ہائی وے، غاکھر ٹاؤن، غوری گارڈنز، غوری ٹاؤن، گرین ایونیو، گرین ویلی، گرین ریزیڈنشیا، گلبرگ ٹاؤن، گلبرگ ٹاؤن فیز 1 اور 2، گلگت ریزیڈنشیا، حامد ٹاؤن، ہل ویو ہاؤسز، آئیڈیل

مکہ مکرمہ میں جعلی حج پرمٹ نیٹ ورک بے نقاب، 18 افراد گرفتارمزید پڑھیں؛

ریزیڈنشیا، اقبال ٹاؤن، اسلام آباد سیف گارڈن، اتحاد ٹاؤن، جے اینڈ کے فارم ہاؤسنگ اسکیم، جاپان ویلی، کارساز ولاز، کاترساز ولاز، کیانی ٹاؤن، کوہسار انکلیو، کورنگ دریا کے قریب لینڈ سب ڈویژن، مدینہ انکلیو فیز 1، مدینہ ٹاؤن، میجر مخدوم سوسائٹی، مکہ ٹاؤن، مارگلہ گارڈنز، مروہ ٹاؤن، میڈیا سٹی 1، مفتی محمود انکلیو، مسلم ٹاؤن، مظفرآباد ٹاؤن، نیو یونیورسٹی ٹاؤن، او جی ڈی سی ایل ٹاؤن، اولیو ووڈ فارمز، پیراڈائز پوائنٹ، پارک لین ویلی، پی ٹی وی کالونی، قُربتال ٹاؤن، راول انکلیو، رائل سٹی ہاؤسنگ اسکیم، شاہین ٹاؤن، سائمہ ٹاؤن، ستّی ٹاؤن، سمبلی ویلی، اسپرنگ ویلی، اسٹار ولاز ہاؤسنگ اسکیم، دی انکلیو ہاؤسنگ اسکیم بنی گالہ، ٹرائیکون ایگرو فارمز، اسامہ ٹاؤن اور یار محمد سوسائٹی بنی گالہ شامل ہیں، جبکہ سی ڈی اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی سرمایہ کاری سے پہلے ان منصوبوں کی قانونی حیثیت ضرور چیک کریں تاکہ مالی نقصان سے بچا جا سکے۔