بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ(Arshdeep Singh) ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں ان کے اور پنجابی اداکارہ و ماڈل ثمرین کور کے درمیان مبینہ تعلق کی افواہیں زور پکڑ رہی ہیں۔
یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب ارشدیپ سنگھ نے اسنیپ چیٹ پر چند تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ایک نامعلوم خاتون کا ہاتھ تھامے دکھائی دیے۔
ان تصاویر میں خاتون کا چہرہ نظر نہیں آ رہا تھا، تاہم مداحوں نے خاتون کے ہاتھ پر موجود ٹیٹو کو ثمرین کور کے ٹیٹو سے مشابہ قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ ثمرین کور کو متعدد بار پنجاب کنگز کے میچز میں بھی دیکھا گیا ہے، جس کے بعد دونوں کے درمیان ممکنہ رومانوی تعلق کی افواہوں نے شدت اختیار کر لی۔
ثمرین کور کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد پونے کے سمبیوسس کالج آف آرٹس اینڈ کامرس سے بی کام آنرز کی ڈگری حاصل کی۔
مزیدپڑھیں:مونی رائے اور سورج میں علیحدگی کی افواہیں، ایک دوسرے کو ان فالو بھی کردیا
بعد ازاں انہوں نے اداکاری اور ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ چندی گڑھ میں ایم بی اے پروگرام میں بھی داخلہ لیا۔
ثمرین کور ماڈلنگ کی دنیا میں اپنی شناخت بنانے کے بعد اداکاری کی طرف آئیں اور وہ بڑے برانڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں، انہوں نے فلموں اور ویب سیریز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے، تاہم ارشدیپ سنگھ اور ثمرین کور کی جانب سے ان افواہوں پر تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔













منگل 12 مئی 2026 
