لاہور،پنجاب حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے سمر کیمپس(allow the summer camps) کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیر تعلیم کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے آغاز سے ہی اسکولوں میں سمر کیمپس لگانے کی اجازت دی جائے گی، کیمپس محدود اوقات میں ایک ماہ تک جاری رہ سکیں گے تاکہ نصاب کی تکمیل ممکن ہو سکے۔
اسکولوں میں چھٹیوں کے دوران ایک ماہ کے لیے سمر کیمپس لگ سکیں گے، نجی اسکولز نے سمر کیمپس لگانے کی اجازت طلب کی تھی، سمر کیمپس صبح 7:30 سے 9:30 بجے تک جاری رہیں گے۔
مزید پڑھیں:آئندہ 12 گھنٹے کے دوران بارشوں ، بالائی علاقوں میں گلاف پھٹنے کا امکان، این ڈی ایم اے
نصاب مکمل کروانے کے لیے سمر کیمپس کی اجازت دی جا رہی ہے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ چھٹیوں کے پہلے ہفتے سے ہی سمر کیمپس کی اجازت دینے جا رہے ہیں۔













منگل 12 مئی 2026 
