ایران کے دارالحکومت تہران (Tehran)میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تہران اور صوبہ مازندران کے سرحدی علاقے میں محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ بعض ایرانی میڈیا رپورٹس میں گہرائی 8 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے ملک کے زلزلہ پیما مرکز کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزیدپڑھیں:قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کے درمیان تلخ کلامی، ہاتھا پائی کی نوبت آ گئی
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق زلزلہ تہران اور مازندران کے سرحدی علاقے میں آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ امدادی اداروں کو الرٹ رکھا گیا ہے۔زلزلے کے بعد مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔













بدھ 13 مئی 2026 
