450 سے زائد نوادرات امریکا سےپاکستان واپس، تاریخی ورثہ اسلام آباد پہنچ گیا

Calender Icon بدھ 13 مئی 2026

اسلام آباد، غیر قانونی اسمگلنگ کیخلاف مشترکہ کارروائی، اہم تاریخی اشیا (importanat historical things)امریکی اور پاکستانی حکام کے تعاون سے برآمد

اسلام آباد، امریکا کی جانب سے پاکستان کے ثقافتی ورثے سے تعلق رکھنے والے 450 سے زائد نوادرات باضابطہ طور پر پاکستان کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

یہ نوادرات اسلام آباد میوزیم منتقل کردیئے گئے ہیں جہاں انہیں محفوظ رکھا جائے گا اورعوامی نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق نوادرات کی واپسی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، جس میں امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی حکام نے مل کر کارروائی کی۔

اس دوران اہم تاریخی اشیا برآمد کی گئیں جو مختلف ادوار کے ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتی ہیں، دونوں ممالک نے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں؛:امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین، مشاہد حسین سید کے اہم انکشافات

حکام کا کہنا ہے کہ یہ نوادرات محفوظ طریقے سے پاکستان میں رکھے جائیں گے اور جلد عوام کیلئے نمائش کا حصہ بنیں گے۔