زمبابوے،پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء(captain fatma sana) نے زمبابوے کیخاف تیسرے ٹی20 میچ میں ایک شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
جمعہ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں فاطمہ ثنا نے صرف 19 گیندوں پر 62 ناٹ آؤٹ اسکور کرکے اپنی ٹیم کو زمبابوے کے خلاف 223 رنز کے بڑے مجموعے تک پہنچا دیا۔
ثنا کی یہ زوردار اننگز خواتین ٹی20 میں سب سے تیز نصف سینچری کے طور پر بھی ریکارڈ ہوئی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے
میچ کے آخری اوورز میں پاکستان کی اننگز کا نقشہ بدل دیا۔ سائرہ جبین نے بھی کپتان ثنا کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 32 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز بناکر اپنی ٹیم کو ایک مناسب اسکور کرنے میں مدد دی۔
مزید پڑھیں:مفت علاج پیپلزپارٹی کی سیاست کا بنیادی مقصد،11اہم منصوبوں کا افتتاح، بلاول بھٹو
یاد رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں صفر 3 ہرایا جبکہ ٹی 20 سیریز میں بھی اب تک اس کو 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔












جمعہ 15 مئی 2026 