ایرانی صدر کا امریکی حملوں پر مؤقف اپنانے پر پوپ لیو سے اظہارِ تشکر

Calender Icon ہفتہ 16 مئی 2026

ایران کے صدر مسعود پزشکیان (Masoud Pezhakian) نے حالیہ امریکی فوجی حملوں کے خلاف آواز اٹھانے پر پوپ لیو کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق صدر پزشکیان نے کہا کہ پوپ لیو نے اس معاملے پر “اخلاقی، منطقی اور منصفانہ” مؤقف اختیار کیا، جسے ایران قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

مزید پڑھیں؛ایرانی سفیر کا اقوام متحدہ میں مؤقف: آبنائے ہرمز کی کشیدگی کے ذمہ دار جنگ شروع کرنے والے ممالک ہیں

انہوں نے کہا کہ امریکی حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری تھا، جس سے سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا۔

ایرانی صدر کے مطابق مسائل کے حل کے لیے طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنا ضروری ہے تاکہ خطے میں کشیدگی کم ہو سکے۔