وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئی ہیں۔ باکو ایئرپورٹ پر ڈپٹی منسٹر ڈیفنس انڈسٹری نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران مریم نواز 17 مئی کو آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کریں گی، جبکہ وہ ورلڈ اربن فورم میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گی۔
مزید پڑھیں؛وزیر اعلیٰ سندھ کا جیکب آباد میں پسند کی شادی پر گاؤں کے گھروں کو جلانے کا نوٹس
وزیراعلیٰ پنجاب باکو اولمپک اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے ورلڈ لیڈرز سمٹ سے خطاب بھی کریں گی، جہاں عالمی رہنما شہری ترقی اور جدید منصوبہ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا تھا کہ وہ تین روزہ سرکاری دورے پر ورلڈ اربن فورم میں شرکت کے لیے باکو جا رہی ہیں، جہاں پاکستان کے مؤقف اور ترقیاتی وژن کو اجاگر کیا جائے گا۔












ہفتہ 16 مئی 2026 