وزیراعظم شہباز شریف کا الطاف حسن قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس

Calender Icon ہفتہ 16 مئی 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف (Shahbaz Sharif) نے معروف صحافی اور اردو ڈائجسٹ کے بانی الطاف حسن قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

مزید پڑھیں؛وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز باکو پہنچ گئیں، عالمی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

انہوں نے کہا کہ الطاف حسن قریشی کے انتقال سے صحافت کے میدان میں ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا۔

وزیراعظم کے مطابق الطاف حسن قریشی نے صحافت کی دنیا میں جو گراں قدر خدمات انجام دیں، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کا کام آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔