چیئرمین پاکستان تحریک انصاف Barrister Gohar Ali Khan نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ ایک بار پھر امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے، اور اس بار یہ معاملہ آزاد کشمیر میں سامنے آیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے بغیر کسی جواز کے تحریک انصاف آزاد کشمیر کی رجسٹریشن مسترد کر دی ہے۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے 5 اکتوبر 2023 کو تمام سیاسی جماعتوں کو نئی رجسٹریشن کرانے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد تحریک انصاف آزاد کشمیر نے 20 نومبر 2023 کو تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کرا دی تھیں۔
مزید پڑھیں؛خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع، اراکین کی تعدادبڑھ گئی
انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں، جن میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی شامل ہیں، کی رجسٹریشن منظور کر لی گئی، جبکہ تحریک انصاف کی درخواست کو طویل عرصے تک زیر التوا رکھا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تقریباً 30 ماہ بعد الیکشن کمیشن نے پریس ریلیز کے ذریعے رجسٹریشن سے انکار کیا، جو ان کے بقول سیاسی امتیاز کی واضح مثال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں جولائی میں انتخابات متوقع ہیں، لیکن تحریک انصاف کو مساوی سیاسی مواقع فراہم نہیں کیے جا رہے۔












ہفتہ 16 مئی 2026 