لاہور (Lahore) میں رواں سال کے دوران مالی بے ضابطگیوں، اختیارات سے تجاوز اور دیگر الزامات پر پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف 23 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ان مقدمات میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر رینک تک مجموعی طور پر 43 اہلکار نامزد ہیں، جن میں 5 سب انسپکٹر، 12 اے ایس آئی جبکہ 26 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل شامل ہیں۔
مزید پڑھیں؛خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع، اراکین کی تعدادبڑھ گئی
حکام کے مطابق مقدمات مختلف نوعیت کے الزامات پر درج کیے گئے، جن میں مالی کرپشن، ناقص تفتیش، اختیارات کا ناجائز استعمال اور شہریوں کو ہراساں کرنے جیسے معاملات شامل ہیں۔
ریکارڈ کے مطابق بعض اہلکار مختلف جرائم میں ملوث پائے گئے، جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ میں احتساب کے عمل کو مزید مؤثر بنانے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔












ہفتہ 16 مئی 2026 