بنوں (Bannu) میں فتح خیل پولیس چوکی پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، جہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔
آر پی او کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیے۔
مزید پڑھیں؛لاہور: کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے مذموم عزائم ناکام بنائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کے پی پولیس کی جراتمندانہ کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں اور پوری قوم اپنے بہادر پولیس اہلکاروں پر فخر کرتی ہے۔












ہفتہ 16 مئی 2026 