پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان کو غیرذمہ دارانہ اور جنگی جنون پر مبنی قرار دیدیا

Calender Icon اتوار 17 مئی 2026

پاک فوج(Pak army) نے بھارتی آرمی چیف کے متنازع اور اشتعال انگیز انٹرویو کو غیر ذمہ دارانہ اور جنگی جنون پر مبنی قرار دیدیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ جوہری طاقت رکھنے والے ہمسائے کو جغرافیے سے ختم کرنے کی بات ذہنی دیوالیہ پن اور پاگل پن کی عکاسی کرتی ہے، حقیقت یہ ہےکہ ایسی کسی بھی جغرافیائی تباہی کے نتائج مکمل اور دوطرفہ ہوں گے،جنہیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

بیان میں کہاگیا ہےکہ بھارتی قیادت 8 دہائیاں گزرنے کے باوجود بھی پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کر سکی، تاہم بھارتی بدخواہی کے برعکس پاکستان ایک ایٹمی طاقت اورخطےکی ناقابل تردید حقیقت ہے۔

مزیدپڑھیں:پنجاب اور سندھ کی گندم منڈیوں میں تیزی، قیمتیں بلند سطح پرپہنچ گئیں

آئی ایس پی آر نےمزید کہاکہ تکبر اورجنگی جنون ماضی میں جنوبی ایشیا کو بارہا جنگوں اور سنگین بحرانوں کی طرف دھکیلتا رہا ہے،اس لیےخطے کے امن و استحکام کیلئےذمہ دارانہ رویہ ناگزیر ہے۔

بھارتی آرمی چیف نےاپنےبیان میں کہاتھاکہ پاکستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ تاریخ اورجغرافیے کا حصہ رہنا چاہتا ہے یا نہیں۔