دورہ چین ، کھانا پانی امریکا سے آیا، ٹرمپ اور ٹیم نے چینی کھانے کو ہاتھ بھی نہ لگایا

Calender Icon اتوار 17 مئی 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump)کے حالیہ دور چین سے متعلق مختلف دعوے کئے جارہے ہیں کہ وفد اپنا کھانا اور پینے کا پانی امریکا سے ساتھ لے کر گیا تھا جبکہ چینی حکام کی جانب سے دئیے گئے تحائف بھی اپنے ساتھ واپس نہیں لے جائے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ امریکی وفد اپنا کھانا اور پینے کا پانی امریکا سے ساتھ لے کر گیا تھا جبکہ ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے چینی حکام کی جانب سے پیش کیے گئے کھانے کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔میڈیارپورٹس اور سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق امریکی وفد نے دورے کے دوران تمام خوراک اور پانی امریکا سے منگوایا جبکہ چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے دئیے گئے تحائف بھی اپنے ساتھ واپس نہیں لے جائے گئے۔

مزیدپڑھیں:امریکی صدارتی محل وائٹ ہائوس میں شہد کی مکھیوں کا حملہ، میلانیا کے نئے بی ہائیو منصوبے کے بعد ہلچل مچ گئی

بعض پوسٹس میں دعوی کیا گیا کہ امریکی حکام نے تحائف کو سیکیورٹی خدشات کے باعث قبول کرنے سے گریز کیا۔تاہم وائٹ ہائوس یا امریکی حکام کی جانب سے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جس میں کہا گیا ہو کہ وفد نے چینی کھانا استعمال نہیں کیا یا پانی امریکا سے ایئر لفٹ کیا گیا۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق امریکی وفد نے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر چین میں استعمال ہونے والی بعض عارضی ڈیوائسز، بیجز اور دیگر سامان واپس روانگی سے قبل تلف ضرور کیے تھے۔ مبصرین کے مطابق یہ اقدام سائبر سیکیورٹی پروٹوکول کا حصہ ہوسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان خبروں کو امریکا اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے عدم اعتماد سے جوڑا جا رہا ہے، تاہم سرکاری سطح پر اس حوالے سے کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا۔