بجلی صارفین سے مجموعی طور پر 9 روپے فی یونٹ ٹیکس وصولی کا انکشاف

Calender Icon اتوار 17 مئی 2026

اسلام آباد، بجلی کے صارفین(electricity consumers) پر اضافی مالی بوجھ سے متعلق ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق فی یونٹ بجلی پر تقریباً 9 روپے تک مختلف ٹیکسز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی نے دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بجلی کے بلوں میں مجموعی طور پر چھ مختلف قسم کے ٹیکس شامل کیے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:فال2026، ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کیلئے جی آر ای، ایچ اے ٹی ٹیسٹ لازمی قرار

ان میں 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس نمایاں ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان ٹیکسز کے ذریعے حکومت سالانہ 900 ارب روپے سے زائد رقم جمع کر رہی ہے۔