عمرہ ویزوں کے اجراء کا اعلان کردیاگیا

Calender Icon پیر 18 مئی 2026

سعودی عرب (Saudi Arabia)کی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ سیزن 1448 ہجری کے آغاز سے متعلق باضابطہ تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت بیرونِ ملک سے آنے والے زائرین کے لیے نئی سہولیات اور شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق عمرہ زائرین 15 ذوالحج 1448 ہجری سے مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے، جس کے ساتھ ہی نئے عمرہ سیزن کا عملی آغاز ہو جائے گا۔ وزارت کے مطابق ویزوں کا اجرا 31 مئی 2026 سے شروع کیا جائے گا تاکہ زائرین بروقت اپنے سفر کی تیاری مکمل کر سکیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اجازت نامے’’نسک‘‘ ایپ کے ذریعے 1 جون 2026 سے جاری کیے جائیں گے، جس کے بعد زائرین اپنی بکنگ اور داخلے کے عمل کو ڈیجیٹل نظام کے تحت مکمل کر سکیں گے۔

مزیدپڑھیں:انمول عرف پنکی کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

حکام کے مطابق اس نئے شیڈول کا مقصد عمرہ انتظامات کو مزید منظم، شفاف اور سہل بنانا ہے تاکہ زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اور مقدس مقامات پر بھیڑ کے انتظام کو مؤثر بنایا جا سکے۔