آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ سونا مزید 900 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے پر آگیا۔
صرافہ بازاروں میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 772 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 72 ہزار 544 روپے کا ہوگیا۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کے نرخ گزشتہ قیمتوں کے مقابلے میں کم ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث زیورات خریدنے کے خواہش مند صارفین اور سونے میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کی توجہ صرافہ بازاروں کے تازہ نرخوں پر مرکوز ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی مقامی قیمتوں پر عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں سمیت مختلف عوامل اثر انداز ہوتے ہیں۔ عالمی منڈی میں قیمتوں میں تبدیلی کے نتیجے میں مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی یا اضافہ ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول جاری
تازہ نرخوں کے مطابق فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 72 ہزار 544 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔













بدھ 21 اکتوبر 2026 

