انمول عرف پنکی کیس: جیل کورٹ میں ٹرائل کا فیصلہ

Calender Icon پیر 18 مئی 2026

ضیاء الحسن لنجار (Ziaul Hassan Lanjar) نے کہا ہے کہ انمول عرف پنکی کے مقدمے کا ٹرائل اب جیل کورٹ میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیر داخلہ کے مطابق ملزم انمول عرف پنکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات سے متعلق مقدمات میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان کے نام بھی سامنے لائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں؛جنگ کے عام شہریوں پر دیرپا اثرات: ایک خاموش مگر گہری حقیقت

انہوں نے کہا کہ پنکی پہلے کھلے عام چیلنج کرتی تھی کہ اسے گرفتار کیا جائے، تاہم اب اسے حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے نیٹ ورک کو بھی ختم کیا جائے گا۔

ضیاء الحسن لنجار نے مزید بتایا کہ کراچی اور حیدرآباد میں گٹکا اور ماوا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ان کے مطابق کئی کیسز میں ملزمان کی ضمانت آسانی سے ہو جاتی ہے، تاہم پولیس اس غیر قانونی کاروبار کے خلاف مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔