بیجنگ میںThe Legend of Maula Jatt کا چینی زبان میں شاندار پریمیئر منعقد ہوا، جسے پاکستان اور چین کے درمیان فلمی تعاون میں ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
فلم کو 21 مئی 2026 سے چین بھر کے سینما گھروں میں باضابطہ طور پر ریلیز کیا جائے گا۔ چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ یہ فلم چینی ناظرین کو پاکستانی سینما، ثقافت اور روایات کے منفرد رنگوں سے متعارف کرائے گی۔
مزید پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل ٹیم اڈیالا جیل پہنچ گئی
یہ ریلیز جون 2024 میں پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات اور China Film Administration کے درمیان ہونے والے فلم کو-پروڈکشن معاہدے کے تحت ممکن ہوئی، جس کا مقصد دونوں ممالک کے فلم سازوں کے درمیان مشترکہ پروڈکشنز کو فروغ دینا ہے۔












منگل 19 مئی 2026 