اڈیالہ جیل ، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ مکمل، آئی اسپیشلسٹ کی معاونت حاصل

Calender Icon منگل 19 مئی 2026

راولپنڈی،ماہرامراض چشم کو پمز میڈیکل ٹیم کی معاونت بھی حاصل تھی۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی(founder of  کی آنکھ کا معائنہ مکمل۔

جیل ذرائع کے مطابق چار رکنی میڈیکل ٹیم تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں موجود رہی۔ ٹیم میں پمز کے 3 ڈاکٹرز اور ایک ٹیکنیشن شامل تھا جبکہ شفاء کے ماہرین نے بھی معاونت فراہم کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف خان اور پروفیسر ندیم قریشی نے بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ معائنہ کیا۔ میڈیکل ٹیم اپنے ساتھ ضروری طبی آلات بھی جیل لے کر آئی تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق معائنے کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی جبکہ طبی رپورٹ کمشنر اسلام آباد کو پیش کی جائے گی۔بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ کا اڈیالہ جیل میں تفصیلی طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق چار رکنی میڈیکل ٹیم تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں موجود رہی۔ ٹیم میں پمز کے 3 ڈاکٹرز اور ایک ٹیکنیشن شامل تھا جبکہ شفاء کے ماہرین نے بھی معاونت فراہم کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف خان اور پروفیسر ندیم قریشی نے بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ معائنہ کیا۔ میڈیکل ٹیم اپنے ساتھ ضروری طبی آلات بھی جیل لے کر آئی تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق معائنے کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی جبکہ طبی رپورٹ کمشنر اسلام آباد کو پیش کی جائے گی۔