افغانستان میں طالبان رجیم(Taliban Regime) کے خلاف مزاحمتی تحریکوں میں تیزی آنے کے دعوے سامنے آئے ہیں۔
افغانستان فریڈم فرنٹ نے اسپرنگ گوریلا آپریشنز کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے شمالی صوبے بدخشان کے مختلف اضلاع میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملوں میں اضافے کا دعوی کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے اعلامیے میں افغانستان فریڈم فرنٹ نے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں افغانستان کو غاصبانہ تسلط سے آزاد کرانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
مزیدپڑھیں:طالبان رجیم میں افغانستان سے جوہری دہشت گردی کا خطرہ،اقوامِ متحدہ کاانتباہ
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ صورتحال میں طالبان رجیم کو مختلف چیلنجز اور ناکامیوں کا سامنا ہے، جبکہ مزاحمتی سرگرمیوں کے باعث مبینہ طور پر داخلی سطح پر دبا میں اضافہ ہوا ہے۔ گروپ نے یہ بھی دعوی کیا کہ طالبان اپنے بعض ارکان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔
دوسری جانب عالمی مبصرین کے مطابق افغانستان میں سکیورٹی صورتحال پیچیدہ ہے اور مختلف علاقوں میں کشیدگی اور مسلح سرگرمیوں کے دعوے سامنے آتے رہتے ہیں۔












بدھ 20 مئی 2026 