مودی حکومت کی طرف سےحاجیوں کی جاسوسی کے تہلکہ خیز انکشافات

Calender Icon بدھ 20 مئی 2026

بھارت کی مودی حکومت کے مسلمان مخالف ہتھکنڈوں میں ایک اور باب کا اضافہ ہوگیا، بھارتی اخبار(indian newspaper) نے حج پر گئے مسلمانوں کی جاسوسی کیے جانے کا تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔

بھارت اخبار نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا مودی حکومت بھارتی مسلمانوں کی جاسوسی کر رہی ہے؟ اخبار نے حج کمیٹی آف انڈیا پر عازمین کی نگرانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

بھارتی اخبار نے رپورٹ کیا کہ بھارتی عازمین حج کو اسمارٹ گھڑیاں دی گئی ہیں۔ اسمارٹ واچ میں نجی کمپنی کا ایپ شامل ہونے پر تشویش ہے۔ عازمین کی نقل و حرکت مانیٹر ہونے کے خدشات سامنے آگئے ہیں۔

بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ماہرین نے رہنمائی کیلئے اسمارٹ واچ کو غیر ضروری قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں:بجٹ مذاکرات ،آئی ایم ایف مشن نے پاکستان میں قیام 2دن بڑھا دیا، ذرائع

اخبار نے سوال اٹھایا کہ سعودی عرب میں فوٹوگرافی پابندی کے باوجود اسمارٹ واچ کیوں دی گئیں؟ رپورٹ کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا سے فوری وضاحت کا مطالبہ بھی سامنے آگیا۔