اسلام آباد، عالمی ادارہ صحت (world health organization)کےمطابق یہ اعداد و شمار 3 اداروں کی مشترکہ کانفرنس میں پیش کیے گئے، جس میں پاکستان میں ٹی بی کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔
عالمی ادارہ صحت کےمطابق بچوں میں ٹی بی کی رپورٹ 3 اداروں کی منقعدہ مشترکہ کانفرنس میں سامنے آئی،پاکستان میں ٹی بی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 69 ہزار ہے،
پاکستان میں ٹی بی کےمریضوں میں 14 فیصد بچےشامل ہیں،پاکستان ٹی بی کی بیماری سے متاثرہ دنیا کا پانچواں ملک ہے،مشرقی بحیرہ روم میں ٹی بی کا 73 فیصد بوجھ پاکستان پر ہے۔
مزید پڑھیں:وسائل کی تقسیم، این ایف سی ایوارڈ ترمیم نہیں متبادل تجاویز پیش
کانفرنس میں یہ بھی بتایاگیاکہ پاکستان میں عالمی ادارہ صحت، وزارت صحت اور ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے اشتراک سے بچوں کےعلاج اوربیماری کےپھیلاؤ کوروکنےکیلئےمشترکہ اقدامات کیےجارہے ہیں،یہ کانفرنس ڈبلیو ایچ او،وزارت صحت اور پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کےتعاون سے منعقد کی گئی۔












جمعرات 21 مئی 2026 