پاکستان کے معروف بزنس مین عارف حبیب (arif habib)نے کہا ہے کہ کام کریں گے تو ووٹ ملے گا ،پھر فارم 45 بھی آپ کا ہوگا اور فارم 47 بھی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی میں شاہراہ بھٹو کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں بلاول بھٹو کے ساتھ پارٹی رہنما، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور عارف حبیب سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف حبیب نے کہا کہ سندھ سب سے مالدار صوبہ ہے جہاں سمندر، دریا اور پہاڑ ہیں۔
عارف حبیب نے کہا کہ خوشی ہے سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ساتھ کام کر رہی ہے، شاہراہ بھٹو منصوبے کا پہلا فیز مکمل کیا گیا یہ بہت اچھا ہے۔
مزید پڑھیں:خفیہ نگرانی، ایلون مسک کے پیچھے کھڑی خاتون کون؟ تصویر نے تہلکہ مچا دیا
انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ بھٹو سے شہر میں ہیوی ٹریفک سے جان چھوٹ جائے گی۔












جمعہ 22 مئی 2026 