چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 افراد ہلاک

Calender Icon ہفتہ 23 مئی 2026

چین میں کوئلے کی کان میں ہونے والے خوفناک دھماکے میں کم از کم 82 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ چین کے شہر چینگ زی کی لیوشین یو کوئلہ کان میں پیش آیا جہاں گزشتہ شام گیس بھر جانے کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ ابتدائی طور پر 8 ہلاکتوں کی اطلاع ملی تھی تاہم بعد میں چینی حکام نے تصدیق کی کہ اموات کی تعداد بڑھ کر 82 تک پہنچ گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:آئی پی ایل 2026 میں کوہلی اور ٹریوس ہیڈ کے درمیان گرما گرمی، نیا تنازع سامنے آ گیا

واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا عمل شروع کیا گیا۔ حکام کے مطابق متعدد کان کن اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

چینی حکام نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور کہا ہے کہ حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔